اسلام آباد، 4 اگست (یو این آئی) افغانستان میں حکومت اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات كے سلسلے میں افغان طالبان نے کہا ہے کہ اب گیند حکومت کے پالے میں ہے کہ وہ امن مذاکرات میں شامل ہونا چاہتی ہے یا نہیں۔
پاکستان کے اخبار ’ایکسپریس ٹربیون‘ سے بات چیت میں طالبان کے سابق وزیر
آغا معتصم نے اس سلسلے میں طالبان کے نمائندوں کی طرف سے چین کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب گیند افغانستان حکومت کے پالے میں ہے کہ وہ امن مذاکرات کیلئے آگے آنا چاہتی ہیں یا نہیں۔
اس نے کہا ’’طالبان امن عمل کے بارے میں پرامید ہے اور میرا خیال ہے کہ اس میں چین ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔